Full Width - True/False

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے

Post Top Ad

جمعرات، 29 اپریل، 2021

مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

 

https://urduheadlines24.blogspot.com/2021/04/blog-post_29.html


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ  مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی

اجلاس میں بتایا گیا کہ 22 سے 28 اپریل تک صوبے میں کورونا مثبت کیسزکا تناسب 10.75 فیصد رہا ہے جب کہ حیدرآباد 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اورباقی اضلاع میں 2.79 فیصد ہے۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ صورتحال اچھی نہیں ہے اور اس پر سخت اقدامات کرنے ہوں گے، کاروبار کے اوقات کارکو صبح 6 سے شام 6 بجے تک یقینی بنایاجائے۔

وزیراعلیٰ نے کاروبار کے اوقات کے معاملے پر  ناصر شاہ، سعید غنی اور اویس شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی جو تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر سخت اقدامات کرے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، کچھ نجی دفاتر ایس او پیز اور اسٹاف کم کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کررہے، ایسے دفاتر کو سیل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹ پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کا سندھ میں داخلہ منع ہے، اگر کسی صوبے سے کوئی مسافر گاڑی آبھی گئی تو واپس جانے نہ دیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks fo comment

Post Top Ad

مینیو