قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن کے انکشافات نے نیب نیازی گٹھ جوڑ سے متعلق میرے مؤقف کی تصدیق کی ہے۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے کے گزشتہ روز جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے شہباز شریف کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ بشیر میمن کے ہوشربا انکشافات نے میرے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے، بہت پہلے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ قائم ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Thanks fo comment