Full Width - True/False

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے

Post Top Ad

اتوار، 4 اپریل، 2021

کیا حکومت نے 2 روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا؟ شاہد خاقان

 



سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کیا اس حکومت نے 2 روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا؟

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نے مودی کو خط لکھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، وزیر اعظم نے خط میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا ذکر تک نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا چینی کسی اور ملک سے نہیں منگوائی جا سکتی؟،وزیر اعظم اس کا جواب دیں ،کیا ہم نے یواین کی قراردادوں سے ہٹ گئے ہیں؟،وزیراعظم اس متعلق پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کیا اِس حکومت نے 2 روپے کلو سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا، حکومت کے رویے اور فیصلے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کس قسم کے حکمران مسلط کیے جاتے ہیں؟

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھاکہ یہ وہی حکومت ہے جس نے 11 لاکھ ٹن چینی برآمد کرکےبحران پیدا کیا اور 55 روپے کلو والی چینی 110 روپے کلو کی ہوگئی، ملک میں کیا ہورہا ہے سب کو نظر آرہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks fo comment

Post Top Ad

مینیو