Full Width - True/False

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے

Post Top Ad

اتوار، 2 مئی، 2021

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

 

https://urduheadlines24.blogspot.com/2021/05/blog-post.html


وزیراعظم عمران خان نے بغیر  پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے، وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks fo comment

Post Top Ad

مینیو