Full Width - True/False

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے

Post Top Ad

اتوار، 2 مئی، 2021

افغان صوبے لوگر میں کار بم دھماکا، 30 افراد جاں بحق، 60 زخمی

 

https://urduheadlines24.blogspot.com/2021/05/30-60.html

افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں اسپتال کے قریب کار بم دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کار بم دھماکا صوبائی دارالحکومت پل عالم میں کیا گیا  جب کہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں عام مسافروں سمیت بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبا موجود تھے اور جاں بحق افراد میں بھی بڑی تعداد طلبا کی شامل ہے۔

افغان حکام کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ہی ایک اسپتال بھی واقع ہے، جاں بحق طلبا یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان دینے کے لیے گیسٹ ہاؤس میں ٹہرے ہوئے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اس طرح کے گيسٹ ہاؤس طلبا، مسافروں اور غریب افراد کی عارضی رہائش کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں جو کہ عام طور پر مفت دستیاب ہوتے ہیں۔

فی الحال دھماکے کی ذمہ داری طالبان سمیت کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks fo comment

Post Top Ad

مینیو