Full Width - True/False

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے

Post Top Ad

منگل، 13 اپریل، 2021

سندھ میں کتےکےکاٹنےکے بڑھتے واقعات پر ہائیکورٹ کا اظہار تشویش

 



سندھ ہائی کورٹ نے سگ گزیدگی اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سمیت کراچی کی ضلعی انتظامیہ اور تمام کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو طلب کرلیا۔

صوبے میں کتوں کے کاٹنےکےکیس اور ویکسین کے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار برہمی کیا، جسٹس امجد سہتو کا کہنا تھا کہ کسی بچےکو کتے نےکاٹا اور پوری زندگی اپاہج ہوگیا، کسی کی کتے نے آنکھ نکال دی، پتہ نہیں کیا ہو رہا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا بتائیں کیا کرنا چاہیے یا پھر آرڈر کریں اور ہم بھی سب کو بلائیں اگر معاملہ بڑھا گیا تو خوف و ہراس پیدا ہوگا۔

عدالت کے استفسار پر وکلا کا کہنا تھا کہ فوری حل کتا مار مہم ہے، لیکن سپریم کورٹ نے منع کر رکھا ہے۔

عدالت نے ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی سمیت کراچی کے اضلاعی اور تمام کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو طلب کر لیا ۔

 عدالت نے آئندہ سماعت 6 مئی تک پیش رفت رپورٹ اور سگ گزیدگی کے واقعات کنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks fo comment

Post Top Ad

مینیو