Full Width - True/False

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے

Post Top Ad

جمعرات، 15 اپریل، 2021

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی بھی کورونا کا شکار

 


پاکستان تحریک انصاف

کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہو گئے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سیف اللہ نیازی اور کورونا میں مبتلا دیگر افراد کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تمام لوگوں کو صحت و تندرستی عطا کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی سمیت متعدد شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks fo comment

Post Top Ad

مینیو