لاہور_پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ ان کا چینی کی قیمت بڑھنے سے یا چینی مافیا سے کوئی تعلق نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ بار با رشوگر مافیا کی بات کی جاتی ہے،کہا جاتا ہے چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، چینی کی قیمت بڑھنے سے یا چینی مافیا سے میرا کوئی تعلق نہیں، کسی نے کوئی بات نہیں کی کہ جہانگیر ترین پر شوگر کا کیس چل رہا ہے، میرے خلاف تینوں ایف آئی آرکو پڑھ لیں شوگر مافیا کا ذکر نہیں، نہ الزام ہے، تینوں ایف آئی آر میں چینی کی قیمت بڑھنے کا ذکر نہیں بلکہ ایف آئی آر میں میرے کاروبار کی 8 سے 10سال پرانی چیزوں کو اٹھایا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Thanks fo comment