Full Width - True/False

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے

Post Top Ad

جمعہ، 30 اپریل، 2021

امریکا نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد بھارت چھوڑنے کی ہدایت کردی

 

https://urduheadlines24.blogspot.com/2021/04/blog-post_30.html


امریکا نے کورونا وائرس کی حالیہ صورت حال پر اپنے شہریوں کو جلد از جلد بھارت چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

امریکہ نے لیول 4 ٹریول ہیلتھ نوٹس جاری کیا ہے جس میں امریکی شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے منع بھی کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ہیلتھ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کیسز اور اموات کے یومیہ ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر ٹوٹ رہے ہیں اور ٹیسٹنگ کی سہولیات بھی محدود ہیں۔

بھارت: کورونا کے 3 لاکھ 79 ہزار کیسز رپورٹ، دہلی میں ہر چار منٹ میں ایک ہلاکت

 محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ بھارت میں طبی سامان کی فراہمی کے حوالے سے اسپتالوں میں خوفناک صورتحال ہے، اس کے علاوہ اسپتالوں میں نئے مریضوں کے لیے کوئی بستر نہیں بچا ہے۔




محکمہ خارجہ کی جانب

سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو بھارت جلد از جلد چھوڑنے اور امریکا میں موجود اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ  بھارت میں مسلسل ساتویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 3600 سے اموات بھی ہوئی ہیں۔

بھارت میں 15 اپریل سے کورونا کے 2 لاکھ کیسز روزانہ رپورٹ ہونا شروع ہوئے اور گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks fo comment

Post Top Ad

مینیو