Full Width - True/False

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے

Post Top Ad

جمعہ، 30 اپریل، 2021

این اے 249: مکمل نتائج سے قبل ہی پی ٹی آئی الیکشن آفس سے سامان سمیٹا جانے لگا

 

https://urduheadlines24.blogspot.com/2021/04/249.html

تحریک انصاف کے امیدوار اور رہنما بھی الیکشن آفس سےچلےگئے ہیں اور یوں معلوم ہورہا ہے کہ انہوں نے شکست تسلیم کرلی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے حلقے  این اے 249 ضمنی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور مکمل نتائج آنے سے قبل ہی حکمران جماعت تحریک انصاف کے الیکشن آفس سے سامان سمیٹا جانے لگا ہے۔

 تحریک انصاف کے امیدوار اور رہنما بھی الیکشن آفس سےچلےگئے ہیں اور یوں معلوم ہورہا ہے کہ انہوں نے شکست تسلیم کرلی ہے۔

این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 63 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔

اس وقت پیپلزپارٹی کےقادرخان مندوخیل3117 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔

ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 2931 ووٹ لے کر دوسرے، ٹی ایل پی کے نذیر احمد 2489 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2100 ووٹ لے کر چوتھے نمبرپر، ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1815 ووٹ لے پانچویں اور پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1604 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks fo comment

Post Top Ad

مینیو