Full Width - True/False

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے

Post Top Ad

جمعرات، 13 مئی، 2021

کورونا کے باعث مسلم اقلیتی ممالک میں نماز عید 3 باریوں میں ہوسکتی ہے،سعودی مفتی اعظم


Urdu headlines24, urdu news, urdu khabren


 سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہےکہ کورونا کے باعث مسلم اقلیتی ممالک میں نماز عید باجماعت تین باریوں میں ادا کی جاسکتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسلم اقلیتی ممالک سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں  سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن  عبداللہ نے کہا ہےکہ مخصوص حالات کے باعث عید کی نماز کی تین جماعتوں تک گنجائش ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم اقلیتی ملکوں میں مساجد کی کمی اور کورونا کی پابندیاں  اس فیصلے کی بنیاد ہے، نماز عید کی تین بارادائیگی کا مقصدسماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ عام حالات میں کسی ایک جگہ پر نماز عید کی جماعت دوبارہ نہیں کرائی جاسکتی تاہم  اس وقت غیر معمولی صورت حال ہے اور بعض علما نے ضرورت کے تحت اس کی اجازت دی ہے۔

 ان کا مزید کہنا ہےکہ کورونا کی موجودہ صورت حال میں انسانی جان کا تحفظ شریعت کا بنیادی مقصد ہے۔

Advertise with Anonymous Ads

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Thanks fo comment

Post Top Ad

مینیو